جوہی میں مارکسی سکول

| رپورٹ: PYA جوہی |

بیروزگار نوجوان تحریک کی طرف سے 26 جولائی کو مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں سے نوجوانوں نے شرکت کی۔
marxist school in johi (2) سکول میں ’’عالمی تناظر‘‘ کے موضوع پر بحث کا آغاز خادم کھوسہ نے کیا۔ انہوں نے 2007ء کے بعد عالمی معیشت کے بحران، یونان اور یورپی یونین کی صورتحال، چین کی معاشی زوال پزیری اور مختلف ممالک میں محنت کش طبقے کی تحریکوں پر روشنی ڈالی۔

marxist school in johi (1)حنیف مسرانی،رخسانہ قیصر، ثناامین لغاری اور اسحاق سومرو نے سرمایہ دارانہ نظام کے معاشی اور سیاسی زوال کے مختلف پہلوؤں پر بات رکھی۔ سوالات کی روشنی میں اعجاز بگھیو نے سیشن کو سم اپ کیا۔کامریڈ انور پنہور سے سکول کے اختتامی کلمات ادا کئے جس کے بعد محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر سکول کا باقاعدہ اختتام کیا گیا۔