[رپورٹ: عمران انصاری ایڈووکیٹ]
پیپلزلائرز فورم ملتان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی 85ویں سالگرہ کی تقریب ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارٹی کے بنیادی نظریات اور فلسفے کو پروان چڑھانے کا عزم کیا اور کہا کہ پاکستان کے مزدورں، کسانوں اور نوجوانوں کے تمام مسائل کا حل انقلابی سوشلسٹ پروگرام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
پارٹی کے نظریات اور فلسفے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کی جائے گی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کو اقتدار کی ہوس رکھنے والوں سے پاک کیا جائے جن کا پارٹی کے بنیادی نظریے اور فلسفے سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل کوآرڈینیٹرپیپلز لائرز فورم طارق خان نے کی جبکہ پیپلز لائرز فورم کے مرکزی سیکرٹری جنرل الیاس خان، مرزا عزیز اکبر بیگ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری ایم سلیم راجہ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیپلز لائرز فورم عمران انصاری، ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم عاصم پرویز،ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز لائرزفورم ندیم پاشا، ڈویژنل نائب صدرپیپلز لائرز فورم ارشدنذیر بھٹہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز لائرز فورم لیڈیز ونگ فرح دیبا نے تقریب سے خطاب کیا۔