نواز لیگ کی یوتھ لون سکیم کے خلاف دادو میں مظاہرہ

[رپورٹ: کامریڈ ضیاء]
8 جنوری 2014ء کو دادو میں ’’وزیر اعظم یوتھ لون سکیم‘‘ کے خلاف بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کی جانب سے مظاہرہ کیاگیا۔ BNT کے رہنماؤں کامریڈ اعجاز بگھیو، کامریڈ حنیف مصرانی، کامریڈ صدام خاصخیلی اور کامریڈ خالد جمالی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ داروں کی حکومت نوجوانوں کو تعلیم اور باعزت روزگار دینے کی بجائے ان پر بھیک کی نفسیات کو مسلط کر رہی ہے۔ اس سکیم کی شرائط بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہیں۔ پاکستانی کے قرض خور اور بھکاری حکمران پورے سماج پر اپنی بے ہودہ نفسیات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ اس سکیم سے امیراور حکمرانوں کے منظور نظر لوگوں کو ہی فائدہ ہوگا جب کہ غریب اور بے ملکیت اکثریتی آبادی کی محرومی اور بھی بڑھ جائے گی۔ ایک طرف یہ حکومت بیروزگاری کے خاتمے کا ناٹک رچا رہی ہے جبکہ دوسری طرف بڑے پیمانے کی نجکاری سے لاکھوں مزید محنت کشوں کو بیروزگار کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پانچ کروڑ بیروزگاروں میں سے ایک لاکھ کو قرضہ دینے سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام بیروزگاروں کو روزگار یادس ہزار روپے بیروزگاری الاؤنس دیا جائے۔

متعلقہ:
قرضہ سکیم: بھکاری بنا کر خوشحالی کی جانب سفر؟