[رپورٹ: PYA فیصل آباد]
چنیوٹ بازار میں بروز جمعرات 3 بجے سٹوڈنٹس رائٹس فارم (SRF) کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں زرعی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، ٹیکنیکل کالج سمن آباد اور دیگر تعلیمی اداروں سے طلبہ نے شرکت کی۔ میٹنگ کا ایجنڈا ’’نوجوان اور انقلاب‘‘ تھا۔ بحث کا آغاز کامریڈ رضوان نے کیا اور طلبہ کے مسائل اور موجودہ دور میں عالمی سطح پر چلنے والی طلبہ تحریکوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اختر منیر، عصمت، اقصی، شازیہ، علی زریون، بابو ولیم روز اورکیس کصرانی نے سوالات کی روشنی میں موضوع پر اظہار خیال کیا۔ عمر رشید نے گفتگو کو سمیٹتے ہوئے ماضی کی طلبہ سیاست پر روشنی ڈالی اور انقلابات میں طلبہ کے کردار کو بیان کیا۔
اس موقع پر سٹوڈنٹس رائٹس فارم کو طلبہ کی وسیع پرتوں تک لیجانے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور حاضرین نے مستقبل قریب میں SRF کی انتظامی باڈی تشکیل دینے کا عزم کیا۔ SRF کا اگلا اجلاس 10 نومبر کو متوقع ہے۔
