ریاست اور انقلاب

’’ریاست اور انقلاب‘‘ بالشویک انقلاب کے قائد ولادیمیر لینن کی شہرہ آفاق کتاب ہے۔ یہ کتاب لینن نے جولائی 1917ء میں اس وقت لکھی جب وہ زیرِ زمین پارٹی کی قیادت کر رہے تھے۔ اس کتاب کی تصنیف کا اصل مقصد بالشویک پارٹی کے کیڈرز کو اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے ذہنی اور نظریاتی طور پر تیا ر کرنا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ لینن نے اپنے آپ کو ’مارکسسٹ‘ کہنے والے اصلاح پسندوں اور ترمیم پسندوں کو بھی منہ توڑ جواب دیا ہے اور انسانی سماج میں ریاست کا کردار مارکسی نقطہ نظر سے بیان کیا ہے۔اس مقصد کے لئے لینن نے کارل مارکس اور فریڈرک اینگلز کی تحریروں کے حوالے بھی دیے ہیں۔مارکسزم کے ہر طالبِ علم اور انقلابی کے لئے اس کتاب کا مطالعہ نہایت ضروری ہے۔
سائز:1.7MB
صفحات کی تعداد:125

PDFفائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔